بھکر ،حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق دلے والا کے تاجران کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کی زیرِ نگرانی سستی سبزی سٹال

حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق دلے والا کے تاجران کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق کی زیرِ نگرانی دلے والا میں سستی سبزی سٹال قائم کیا گیا

بھکر۔ 27 جولائی (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق دلے والا کے تاجران کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق کی زیرِ نگرانی دلے والا میں سستی سبزی سٹال قائم کیا گیا، جہاں عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر معیاری سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے سستی سبزی سٹال کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور تازہ سبزیاں مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں