یئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ہی صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک معاشرے کی ضمانت ہیں، پوری قوم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے متحد ہو کر کردار ادا کرے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق عالمی یومِ ہیپاٹائٹس 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی، تشخیص اور علاج تک رسائی میں …
عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ہی صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک معاشرے کی ضمانت ہیں، سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ہی صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک معاشرے کی ضمانت ہیں، پوری قوم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے متحد ہو کر کردار ادا کرے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق عالمی یومِ ہیپاٹائٹس 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی، تشخیص اور علاج تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش مگر قابلِ تدارک مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت، طبی ماہرین، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ 2030 تک اسے صحتِ عامہ کے لئے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بروقت ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کرائیں اور دوسروں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینیٹ صحتِ عامہ کے فروغ اور ہر شہری کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔








