وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر کے پہلے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے اور نئی نسل کے لئے ایک عظیم …
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر کے پہلے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے اور نئی نسل کے لئے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔
ان کی جرأت، بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم کے لئے مشعلِ راہ رہے گی جبکہ ان کا یہ جذبہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہداء ہمارا فخر اور قومی وقار کی علامت ہیں، قوم اپنے ان بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،پاکستان کی سلامتی اور استحکام ان ہی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے اور وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے ہی قوم کے حقیقی محسن ہیں،قوم اپنے شہداء کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِخانہ کی قربانیوں کو بھی عظمت کی نگاه سے دیکھتی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔








