بھکر ،محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

بھکر ،محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

بھکر۔۔۔23 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر کو احکامات جاری کیے کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مکمل موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ احکامات ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، ایمرجنسی سروسز اور داخل مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام طبی ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔

انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ہارون طاہر کو مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو غیرضروری انتظار نہ کروایا جائے۔

مزید خبریں