بھکر۔ ۔۔۔ 07 ستمبر (اے پی پی):بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر اشتہاری ملزم گرفتار اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام دی گئی ۔ پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران ضلع ٹھٹھہ صوبہ سندھ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ محمد یونس خان کی نگرانی میں محمد سعید اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کی پولیس ٹیم نے ای پولیس ایپ کا موثر استعمال کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 140/22 ضلع ٹھٹھہ کا ملزم میاں محمد کو گرفتار کر لیا .
جبکہ ایک اور کاروائی میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے صوبہ KPK سے آنے والے ٹرک سے 980 لٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برامد ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا اور ایرانی ڈیزل لیکر آنے والا ٹرک بھی قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا۔