بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریان سے اموات 20 ہو گئیں

نسائو ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) بہاماس میں طاقت ور سمندری طوفان 'ڈوریان' کے باعث اموات بڑھ کر 20 ہو گئی ہیں۔ بحیرہ کریبیین کی اس جزیرہ ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جزائر بہاماس پر تقریباً 20 ہزار انسانوں کو اشیائے خوراک، پینے کے پانی، رہائشی خیموں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ …

نسائو ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) بہاماس میں طاقت ور سمندری طوفان ‘ڈوریان’ کے باعث اموات بڑھ کر 20 ہو گئی ہیں۔ بحیرہ کریبیین کی اس جزیرہ ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جزائر بہاماس پر تقریباً 20 ہزار انسانوں کو اشیائے خوراک، پینے کے پانی، رہائشی خیموں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ اس طوفان نے بہاماس میں شدید تباہی مچائی تھی ۔ اس طوفان کے دوران چلنے والی ہوائوں کی رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب یہ طوفان امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں