بہاولنگر میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 3، زخمی

Firing

بہاولنگر۔ 20 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر راستے کے تنازعے پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چک 41 تھری آر میں راستے کے تنازعہ پر ہنجرا برادری کے گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا ۔نزاکت ہنجرا سکنہ 107/6R نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اشفاق ہنجرا وغیرہ پر حملہ کردیا ۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے اشفاق ہنجرا موقع پر جاں بحق جبکہ سیف اللہ وغیرہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر ہارون آباد اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ۔دونوں فریقین کے درمیان راستے کا تنازعہ چل رہا ہے۔