بہبود آبادی کا پیغام عام کرنے کے لئے پنجاب کی تمام 4400 سو یونین کونسلوں میں علماءکی خدمات حاصل کی جائیں گی،ڈاکٹر جمال ناصر

228
کسی بھی معاشرے کی بقاء باہم اتفاق میں ہے، نگران وفاقی وزیر جمال شاہ

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے خاندانی بہبود کا پیغام عام کرنے کے لئے علما اور خطیبوں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس مقصد کے لئے پنجاب کے 36 اضلاع کی تمام 4400 سو یونین کونسلوں میں ایک ایک عالم دین یا خطیب کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورے اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کا نمبر 1793 ہے اور یہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔

آبادی کنٹرول کرنے کی ذمہ داری صرف عورتوں پر ڈالنا درست نہیں۔اس کے لئے مردوں کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ خاندان چھوٹا رکھنا میاں بیوی دونوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی اور فنڈ کی سی ای او سمن رائے نے محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر نائلہ،جنرل مینجر ،آمنہ اخشید، محمد قیوم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔