بہترین استقبال کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مشکورہیںیہاں آ کر بہت خوشی ہوئی،پاکستان کو ہاکی میں اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں ، کھلاڑیوں کو بہترین ٹیم کے خلاف کھیل کر اچھا تجربہ ملے گا جو جونیئرایشیا کپ کے دوران ٹیم کے کام آ ئے گا، منیجرمحمد عبداللہ البطرانی، یوسفی درویش السیابی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی )پاکستان کا دورہ کرنے والی اومان کی انڈر۔18 ہاکی ٹیم کے مینجر محمد عبداللہ البطرانی اور ہیڈ کوچ یوسفی درویش السیابی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں کھلاڑیوں کو بہترین ٹیم کے خلاف کھیل کر اچھی پریکٹس ملے گی ، مستقبل میں سینئر ٹیم کوبھی پاکستان لے کر آ ئیں گے۔ لاہور پہنچنے کے بعد پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر اکیڈمیز اور سیریز کوآرڈینیٹر اولمپیئن نوید عالم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے مینجر نے کہا کہ ہماری درخواست قبول کرنے اوربہترین استقبال کرنے پر وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مشکورہیں۔