بہتر پاکستان کی جدوجہد انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ختم نہیں ہوئی، انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے اور یوم تشکر پرسابق وزیر خزانہ اسد عمر کا پیغام

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاکستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مک مکا کی سیاست کو دفن کرنے کیلئے ووٹ دیئے، بہتر پاکستان کی جدوجہد انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ختم نہیں ہوئی۔ جمعرات کو موجودہ انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاکستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مک مکا کی سیاست کو دفن کرنے کیلئے ووٹ دیئے، بہتر پاکستان کی جدوجہد انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ختم نہیں ہوئی۔ جمعرات کو موجودہ انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکر مناتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سال قبل پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست کو دفن کرنے کیلئے ووٹ دیئے۔ بہتر پاکستان کی جدوجہد صرف انتخابات جیتنے کے ساتھ ختم نہیں ہو گئی بلکہ درحقیقت رابرٹ فراسٹ نے کہا تھا کہ میں وعدہ ایفاءکروں گااور سونے سے قبل میلوں سفر طے کروں گا۔

مزید خبریں