بیت المقدس پر یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی فریق کی طرف سے یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں اور القدس کو دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت …

اقوام متحدہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی فریق کی طرف سے یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں اور القدس کو دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کو خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ مزید پر خطر خطہ بن چکا ہے،فلسطین اسرائیل تنازعہ کا حل پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply