اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، صرف قرار دادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسلم امہ کو ان کی بنائی ہوئی چیزوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …
بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، کیپٹن (ر) محمد صفدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، صرف قرار دادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسلم امہ کو ان کی بنائی ہوئی چیزوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس مسئلہ کا پائیدار حل نکال کر ان قوتوں کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف قرار دادوں سے حل نہیں ہونے والا نہیں، مسلم امہ کو ان کی بنائی ہوئی اشیاءکا بائیکاٹ کرنا چاہئے تاکہ ان کو معاشی دھچکا لگے گا، میں خود بھی ان کی بنائی ہوئی اشیاءاستعمال نہیں کروں گا، ان کی اشیاءکا بائیکاٹ کر چکا ہوں۔








