بیجنگ ، پاکستانی سفارتخانے میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے یوم سیاہ منایا گیا

بیجنگ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی غرج سے جائز جدوجہد کیلئے سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ اور تمام بین …

بیجنگ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی غرج سے جائز جدوجہد کیلئے سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتا رہے گا۔گزشتہ روز بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ یہ دن ہمیں آج سے ستر سال قبل یوم سیاہ کے وہ دردناک لمحات یاد دلاتا ہے جب بھارتی فورسز غیر قانونی مقبوضہ کشمیر مین داخل ہوئیں اور غاصبانہ قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے متعدد قراردادیں پاس ہونے کے باوجود بھارت کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد سے متعلق اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply