بیجنگ ۔13دسمبر (اے پی پی):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں متوقع شدید برف باری کے باعث کنڈرگارٹنز ،پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بند کردیا گیا۔ سرکاری میڈیا ایجنسی شنہوا نیوزنے بتایا کہ چینی حکام نے بدھ کے روز دارالحکومت بیجنگ میں شدید برف باری کی پیش گوئی کے ساتھ کنڈرگارٹنز اور پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بند کردیا ہے۔
ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے برفانی طوفانوں کے لیے زرد الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس میں ملک کے شمال میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔قومی موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ شدید برف باری اور منجمد بارش شانزی، شانسی، ہیبی، اور ہینان صوبوں اور بیجنگ کو متاثر کر سکتی ہے۔
حکام نے شدید برفباری کی پیش گوئی کے بعد بیجنگ میں کنڈرگارٹنز اور پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی کلاسیں بھی معطل کر دیں۔موسمیاتی ادارے نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ چین کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کی وجہ سے بدھ سے ہفتہ تک درجہ حرارت 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔