بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

بیجنگ ۔5اگست (اے پی پی):پاکستانی سفارت خانہ بیجنگ میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ بیجنگ سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایک پروقار تقریب میں یوم استحصال کشمیر میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کو اجاگر کیا گیا جس کا محور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا حصول تھا۔ تقریب کا آغاز صدر مملکت، وزیر اعظم …

بیجنگ ۔5اگست (اے پی پی):پاکستانی سفارت خانہ بیجنگ میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ بیجنگ سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایک پروقار تقریب میں یوم استحصال کشمیر میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کو اجاگر کیا گیا جس کا محور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا حصول تھا۔

تقریب کا آغاز صدر مملکت، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات کے پڑھنے سے ہوا جن میں غیر قانونی بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی منظر نامہ کو تبدیل کرنے کے حوالہ سے گزشتہ چھ سال میں کئے گئے بھارتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ پیغامات میں کشمیر اور اس کے عوام کے لیے پاکستان کی ثابت قدم سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

تقریب کے دوران سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات کے ارتکاب پر استثنیٰ کو اجاگر کیا۔

تقریب میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی عکاسی کی گئی تھی اور خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعد سے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں، منظم آبادیاتی تبدیلیوں اور بھارتی غیر قانونی قبضے کے تحت معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دکھایا گیا تھا۔ تقریب میں تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کشمیری عوام کی طرف سے برداشت کیے جانے والے مسلسل مصائب کو پیش کیا گیا۔