بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے روز جمعہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران کہی۔ طاہر سکندر ایئرپورٹ منیجر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ شاہ رخ نصرت، سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے روز جمعہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران کہی۔ طاہر سکندر ایئرپورٹ منیجر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ شاہ رخ نصرت، سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں بتایا۔ وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ایئرپورٹ پر موجود کار پارکنگ کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔

Leave a Reply