بیلاروس کے صدر نے ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کو سفّاک دہشت گردی قرار دے دیا

منسک ۔31دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی نووگورود ریجن میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون حملے کو ریاستی سطح پر سفّاک دہشت گردی قرار دیا ہے۔ تاس کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ اگر پیش کی جانے والی معلومات درست ہیں، تو یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور سوال یہ ہے کہ اس کی ضرورت کس کو ہے۔ ادھر روسی وزیرِ …

منسک ۔31دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی نووگورود ریجن میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون حملے کو ریاستی سطح پر سفّاک دہشت گردی قرار دیا ہے۔ تاس کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ اگر پیش کی جانے والی معلومات درست ہیں، تو یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور سوال یہ ہے کہ اس کی ضرورت کس کو ہے۔

ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کی رات یوکرین کی حکومت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 91 ڈرونز کے ذریعےروسی صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی، تاہم تمام ڈرونز کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریملن کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران روسی صدر نے اس واقعے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حملہ امریکا یوکرین مذاکرات کے فوراً بعد پیش آیا ، اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس اپنے مذاکراتی موقف پر نظرِثانی کرے گا۔

مزید خبریں