بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے سنگاپور کے سفیر کی ملاقات

171
Ambassador of Singapore
Ambassador of Singapore

برسلز۔14فروری (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے سنگاپور کے سفیر لم ہانگ ہوا نے ملاقات کی۔ بدھ کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے سفیروں نے برسلز میں پاکستان اور سنگاپور کے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔