بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین کے خصوصی مندوب برائے انسانی حقوق سے ملاقات

132
بیلجیئم

برسلز۔5اپریل (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کے خصوصی مندوب برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ سے ملاقات کی۔

جمعہ کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورجاری مصروفیات پر تبادلہ خیال اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔