برسلز۔19جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب مارکو کی نینن اور ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او باربرا ڈائیٹرچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب سے سفیر آمنہ بلوچ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سفیر آمنہ بلوچ نے ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او باربرا ڈائیٹرچ سے بھی ملاقات کی جس میں سفارتکاری کے شعبہ میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔