بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی نائب چیئر مارٹا تیمیدو سے ملاقات

برسلز۔7نومبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی (ڈی آر او آئی) کی نائب چیئر مارٹا تیمیدو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے …

برسلز۔7نومبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی (ڈی آر او آئی) کی نائب چیئر مارٹا تیمیدو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔