بیلجیم،حکومت کی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال شروع

برسلز۔24نومبر (اے پی پی):بیلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال شروع ہو گئی،جس کے باعث سکولوں کی بندش، ٹرینوں میں خلل اور فضائی سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ …

برسلز۔24نومبر (اے پی پی):بیلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال شروع ہو گئی،جس کے باعث سکولوں کی بندش، ٹرینوں میں خلل اور فضائی سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں۔ہڑتالوں کا آغاز تین مرحلوں میں ہوگا پیر کو ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ ہڑتال کرے گا۔ قومی ریلوے کمپنی ایس این سی بی کے مطابق دو میں سے صرف ایک ٹرین چلے گی جبکہ کچھ روٹس پر یہ تعداد تین میں سے ایک رہ جائے گی۔

برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یوروسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔منگل کو سرکاری شعبے جس میں سکول، شیر خوار بچوں کے کیئر ہائوسزاور ہسپتال شامل ہیں ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔بدھ کویونینز نے مکمل جنرل سٹرائیک کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام شعبے شامل ہوں گے۔ ملک کے دونوں بڑے ہوائی اڈوں، برسلز۔زیونتیم اور شارلروا پر بدھ کو کسی بھی پرواز کے روانہ ہونے کی توقع نہیں۔