پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔دریائے چناب،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے،ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو معمول کیمطابق ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے

لاہور۔7اگست (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔دریائے چناب،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے،ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو معمول کیمطابق ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق کالا باغ3 لاکھ46 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہاو 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی سیف انور جپہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریائوں،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں،انہیں دریائوں،ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔

مزید خبریں