بینکوں کی جانب سے صارفین کو کنزیومر فنانسنگ کے حجم میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.2فیصد کی نمو

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے صارفین کو کنزیومر فنانسنگ کے حجم میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کنزیومر فنانسنگ کےلئے بینکوں کی جانب سے جاری کردہ قرضہ جات کا حجم فروری میں 889 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.2فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کنزیومر فنانسنگ کا حجم 829 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں کنزیومر فنانسنگ کے حجم میں 0.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جنوری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے کنزیومر فنانسنگ کےلئے قرضہ جات کا حجم 895 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر 889 ارب روپے ہوگیا۔