اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادنے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی ہدایت پر سپریم اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل (2025–2026) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ کونسل طلبہ کی شمولیت، انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مؤثر رابطے اور تعلیم، جدت و شمولیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس فورم کے ذریعے طلبہ کو اپنے خیالات پیش کرنے، ادارے کی ترقی …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں سپریم اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادنے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی ہدایت پر سپریم اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل (2025–2026) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ کونسل طلبہ کی شمولیت، انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مؤثر رابطے اور تعلیم، جدت و شمولیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
اس فورم کے ذریعے طلبہ کو اپنے خیالات پیش کرنے، ادارے کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔یونیورسٹی نے اس اقدام کے ذریعے طلبہ کو ایک متحرک اور ترقی پسند تعلیمی ماحول کی تشکیل میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ہے۔








