بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی زیر صدارت بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔اس دوران صدر جامعہ نے طلبہ سے متعلق اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منگل کو مرکزی لائبریری میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے حالیہ انٹریکٹو سیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کلاسز کے دوران …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی زیر صدارت بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔اس دوران صدر جامعہ نے طلبہ سے متعلق اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منگل کو مرکزی لائبریری میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے حالیہ انٹریکٹو سیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کلاسز کے دوران عدم دستیابی اور غیر حاضری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو تعلیمی معیار کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اصل ذمہ داری ہمارے طلبہ ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے جیسے ہم اپنے بچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں موجود اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ (ایڈمن اینڈ فنانس) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دی۔ اس موقع پر سربراہانِ شعبہ جات کی موثر نگرانی اور جوابدہی پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور متفقہ طور پر طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ وابستگی نہایت ضروری ہے۔ بعد ازاں، وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی گفتگو کی۔

اجلاس میں سماجی علوم، سائنسی مضامین، اصول الدین، شریعت و قانون، عربی، زبان و ادب اور اسلامی معیشت سمیت مختلف فیکلٹیز کی تعلیمی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

 

مزید خبریں