بین الاقوامی برادری بھوک کو جنگ کا ہتھیار نہ بننے دے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ادیس ابابا۔28جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کرے۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں وڈیو کے ذریعے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی اں فصلوں، سپلائی چینز اور انسانی امداد میں …

ادیس ابابا۔28جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کرے۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں وڈیو کے ذریعے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی اں فصلوں، سپلائی چینز اور انسانی امداد میں خلل ڈال رہی ہیں ۔ غزہ سے لے کر سوڈان تک اور اس سے آگے جاری جنگیں بھوک کو پھیلا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھوک عدم استحکام کو ہوا دیتی ہے اور امن کے لئے خطرہ ہے۔ ہمیں بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر کبھی قبول نہیں کرنا چاہیے۔ 21 ماہ سے جاری جنگ سے تباہ حال غزہ سنگین انسانی صورتحال سے دوچار ہے اور مارچ سے مئی تک اسرائیل کی طرف سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی وجہ سے وہاں امداد نہ پہنچنے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

ناکہ بندی میں نرمی کے بعد سے، غزہ تک پہنچنے والی امداد کی سطح ضرورت سے بہت کم ہے ۔ اپریل 2023 سے، سوڈان آرمی چیف عبدالفتاح البرہان اور حریف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان ڈگلو کے درمیان اقتدار کی کشمکش سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس لڑائی میں ہزاروں افراد جاں بحق اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔