بین الاقوامی تجارتی نمائش بغداد انٹرنیشنل فئیر میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

147
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ عراق میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بغداد انٹرنیشنل فئیر‘‘ کے48 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے 28جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 7روزہ نمائش عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکم تا 7 نومبر جاری رہے گی

جس میں ٹیکسٹائل ، کھیلوں کا سامان ، آلات جراحی ، چاول ، تعمیراتی سامان ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آٹوموبائل ، ٹرانسپورٹ ، پراسیس فوڈ ، گوشت ، مچھلی ، پھل ، سبزیاں ، نمک ، مشروبات ، الیکٹرک پنکھے ، تاریں اور ایئر کولر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔