بین الاقوامی تنظیم ”ہوپ آف سمفونی“ کا میوزک سکول ایس سی ایم کا دورہ

84
Hope of Symphony
Hope of Symphony

ایبٹ آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی تنظیم ”ہوپ آف سمفونی“ واشنگٹن نے دورہ پاکستان کے دورہ ڈاکٹر راحیل قریشی کے زیراہتمام میوزک سکول ایس سی ایم کا دورہ کیا۔ یہ تنظیم بچوں میں موسیقی کے تحائف تقسیم سمیت بچوں کو وائلن پر انہی کے متعلقہ قومی ترانے بجانا سکھاتی ہے۔ خوش قسمتی سے اس تنظیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور ڈاکٹر راحیل قریشی کے زیر انتظام میوزک سکول ایس سی ایم کے ساتھ تعاون کیا۔

تنظیم کے آٹھویں روبی سے تعلق رکھنے والے طالب علم ہیزیل جو آرتھر ایس سی ایم میں موسیقی کی کلاسیں لیتے ہیں، کو ناقابل یقین موقع کیلئے منتخب کیا گیا۔ اس تجربہ نے وائلن بجانے کیلئے ہیزیل کے چھپے ہوئے ہنر کی نقاب کشائی کی، جسے کثیر ٹیلنٹڈ استاد سر رکی سٹیفن نے مزید بہتر اور پالش کیا، ہم ہیزیل کی موسیقی کی مہارت کو ابھرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔