بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا، چاندی اور زرعی اجناس میں اضافہ

بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافے کا رجحان رہا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافے کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 18 سینٹ گر کر 95.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 11 سینٹ کمی سے 103.49 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 77.76 ڈالر بڑھ کر 4,007.44 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 1.45 ڈالر اضافے سے 51.20 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 2.50 ڈالر گر کر 440 ڈالر فی بشل جبکہ گندم 4.25 ڈالر کمی سے 595.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.55 ڈالر کمی سے 218.15 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔

مزید خبریں