راولپنڈی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی میڈیا نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چیری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے دوران زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی اور تازہ ترین صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کو پونچھ سیکٹر میں ایسے علاقے دکھائے گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز کے …
بین الاقوامی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے چیری کوٹ سیکٹر کا دورہ ، بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے دوران زخمی ہونے والوں سے ملاقات ، تازہ ترین صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی میڈیا نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چیری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے دوران زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی اور تازہ ترین صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کو پونچھ سیکٹر میں ایسے علاقے دکھائے گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا نے آمنے سامنے فوجی پوسٹوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول سے بھارتی سرویلنس گرڈ اور رکاوٹوں کا نظام بھی دکھایا گیا جو کہ لائن آف کنٹرول سے 3، 4 کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ اس نگرانی کے نظام میں تین درجے کے دفاعی حصار ہیں، اس میں باڑ، بارودی سرنگیں، زیر زمین سنسر، طویل فاصلے پر مشاہدے کا نظام شامل ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ءکو غیر قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے 347ویں روز سے لاک ڈاﺅن اور گرفتاریوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارت میں جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تیز ہو گئی ہیں۔ 2015ءسے لے کر اب تک 11 ہزار 85 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اس کے جواب میں پاک فوج اس طرف شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ صرف ان چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے جہاں سے بلااشتعال فائرنگ کا آغاز ہوتا ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ میں بزرگ، خواتین، بچے اور بچیاں زد میں آئیں۔ لائن آف کنٹرول کے قریب شہری آبادی نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔








