بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ بدھ کو کھیلی جائے گی

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ کل (بدھ کو) لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم مردوں کے ایونٹ جبکہ سندھ کی ٹیم خواتین کے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ کل (بدھ کو) لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم مردوں کے ایونٹ جبکہ سندھ کی ٹیم خواتین کے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی سات،سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ ناک آئوٹ سسٹم پر پی این ایف قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔ مردوں کے ایونٹ میں کے پہلے رائونڈ میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا، دوسرے میچ میں بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور تیسرا میچ اسلام آباد اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پنجاب کی ٹیم کو بائی دی گئی ہے۔

خواتین کے مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختو نخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دفاعی سندھ کی ٹیم کو بائی مل گئی ہے۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں