بی آئی ایس پی اور کارانداز پاکستان کے مابین مستحقین کی معاشی بااختیاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے وفد کے مابین گزشتہ ہفتہ ہونے والے اجلاس کی روشنی میں بی آئی ایس پی اور کارانداز پاکستان نے منگل کو بی آئی ایس پی مستحقین کی معاشی بااختیاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ کارانداز پاکستان …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے وفد کے مابین گزشتہ ہفتہ ہونے والے اجلاس کی روشنی میں بی آئی ایس پی اور کارانداز پاکستان نے منگل کو بی آئی ایس پی مستحقین کی معاشی بااختیاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ کارانداز پاکستان اور بی آئی ایس پی کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس مقصد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کارانداز بی آئی ایس پی کے آپریشنل اور پالیسی کے پہلوﺅں کو شامل کرنے کی سفارشات تیارکرنے کیلئے اس کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لے گی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت بی آئی ایس پی اور اس کے دیگر اقدامات بشمول غیرمشروط مالی معاونت، مشروط مالی معاونت، گریجویشن پروگراموں کا مطالعہ کیا جائے گا تاکہ مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے کامیاب سکیموں کیلئے سفارشات مرتب کی جا سکیں۔

مزید خبریں