بی آئی ایس پی نے رحیم یار خان میں بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کردیا

155
APP29-30 RAHIM YAR KHAN: October 30 – Chairperson BISP MNA Marvi Memon while inaugurating BVS in the presence of BISP beneficiaries, BISP officials. APP

لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی )شفافیت، خدمات کی فراہمی اور صارفین کی دیکھ بھال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے رہنما اصول ہیں۔ بی آئی ایس پی اپنے قیام سے لے کر اب تک ادائیگیوں کے طریقہ کاروں میں خاطر خواہ بہتری لایا ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے نظام (BVS)کے ذریعے ادائیگیوں سے مڈل مین کلچر کا خاتمہ ہوگا جس سے شفافیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا وزیر مملکت و چیئر پرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے رحیم یار خان میں BVSکے افتتاح کے دوران کیا جہاں بی آئی ایس پی مستحقین، بی آئی ایس پی حکام، مقامی سیاست دانوں، معززین علاقہ اور میڈیا نے شرکت کی۔ رحیم یار خان میں ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رقم حاصل کرنے والے 148,565مستحقین کو بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام پر منتقل کردیا گیا ہے۔