بی آر ٹی کا افتتاح ہو چکا ہے، بلاول اور آپ سمیت پوری سندھ کابینہ کو دعوت ہے کہ وہ خیبرپختونخوا تشریف لائیں ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا نفیسہ شاہ کے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کا افتتاح ہو چکا ہے، بلاول اور آپ سمیت پوری سندھ کابینہ کو دعوت ہے کہ وہ خیبرپختونخوا تشریف لائیں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کا افتتاح ہو چکا ہے، بلاول اور آپ سمیت پوری سندھ کابینہ کو دعوت ہے کہ وہ خیبرپختونخوا تشریف لائیں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ٹویٹ کے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت آپ کی رہنمائی کرے گی کہ پائیدار ماس ٹرانزٹ سسٹم کیسے کام کرتا ہے اور کیسے بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی کا ریکارڈ آن لائن بھی دستیاب ہے ۔