پتوکی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):پتوکی میں گزشتہ روز BS لنک کنال میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی تلاش تاحال جاری ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 15 سالہ نوجوان طلحہ دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پنہچ کر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاحال ڈوبنے والے نوجوان کو تلاش نہیں جاسکا جس کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔