اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نظریئے کی حامل بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف نازیوں جیسا لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریئے کی حامل بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف کھلے عام وہی لب …
بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف کھلے عام نازیوں جیسا لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نظریئے کی حامل بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف نازیوں جیسا لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریئے کی حامل بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف اختیار کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں بی جی پے کے رہنما سبرامنیم سوامی کا حالیہ ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جو اپنے ایک انٹرویو میں مسلمانوں کے حقوق سے کھلم کھلا انکارکر رہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں سبرامنیم سوامی کو یہ کہتے ہوئے یہ سنا جا سکتا ہے کہ ” ملک کے زیادہ تر لوگ ان کی سخت گیر سوچ کو پسند کرتے ہیں”۔ بی جی پی کے رہنما نے اسلامی نظریئے کو بھی یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ "اگر مسلمان 30 فیصد ہو جائیں تو وہ ملک خطرے سے دو چار ہو جائے گا”۔








