اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق وزیرِاعظم اور جمہوریت کی علمبردار محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع اپنے …
بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق وزیرِاعظم اور جمہوریت کی علمبردار محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے وقار کو بڑھانے کے لیے وقف کر دی، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ صرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیرِاعظم تھیں۔
سید غلام مصطفٰی شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت کے خلاف جدوجہد، عوامی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو عزم و تسلسل کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت جمہوریت کے لیے ایک عظیم قربانی ہےجسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن، نظریے اور عوام دوست پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مضبوط، جمہوری اور ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بے نظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔








