تائپے ۔30 ستمبر (اے پی پی) تائیوان میں شدید سمندری طوفان ''ٹائفون مٹاگ'' سے قبل پیر کے روز سکول اور مالیاتی منڈیاں بند کر دی گئیں جبکہ ایئر لائنز نے سیلاب اور تیز ہواؤں کے انتباہ کے باعث اپنی درجنوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ مشرقی ایشیاء کا یہ علاقہ شدید طوفان کی زد میں آ رہا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق …
تائیوان میں سمندری طوفان ”ٹائفون مٹاگ” کی پیشگوئی ‘ سکول اور مالیاتی منڈیاں بند’ درجنوں پروازیں منسوخ محکمہ موسمیات

مزید خبریں
تائپے ۔30 ستمبر (اے پی پی) تائیوان میں شدید سمندری طوفان ”ٹائفون مٹاگ” سے قبل پیر کے روز سکول اور مالیاتی منڈیاں بند کر دی گئیں جبکہ ایئر لائنز نے سیلاب اور تیز ہواؤں کے انتباہ کے باعث اپنی درجنوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ مشرقی ایشیاء کا یہ علاقہ شدید طوفان کی زد میں آ رہا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ پیر کے روز شمالی تائیوان سمندری طوفان کی زد میں آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے شمال مشرقی ساحل پر پہنچتے ہی ہوا کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 101۔ ایم پی ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مغرب سے یہ ہوائیں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی رفتارجزیرے کے قریب پہنچتے ہی مزید تیز ہو سکتی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق مذکورہ طوفان آج شنگھائی کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے تائپے ، شمالی ساحلی شہر کیلنگ اور دیگر شمالی علاقوں کے لئے وسیع پیمانے پر ہوا اور بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سمندری ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشات کے باعث جزیرے کے متعدد موٹروے پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں بھی بحر الکاہل اور چین کے جنوبی سمندر کے گرم پانیوں سے اٹھنے والے طوفانوں سے تائیوان ، چین ، فلپائن اور جاپان شدید متاثر ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ 2009ء میں طوفان ”ٹائفون موناکوٹ” کے دوران تقریباً 700 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔








