بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین نےخبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کوسختی سے کچل دے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ انتباہ چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پینگ کن جن(Peng Qingen) نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے مضبوط ارادہ، پختہ عزم اور بھرپور …
تائیوان کے معاملے میں مداخلت کی تمام غیر ملکی کوششوں کوکچل دیں گے،چین

مزید خبریں
بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین نےخبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کوسختی سے کچل دے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ انتباہ چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پینگ کن جن(Peng Qingen) نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے مضبوط ارادہ، پختہ عزم اور بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم ہر قسم غیر ملکی مداخلت کو کچل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی جانب سے چینی خطے تائیوان کے قریب جارحانہ ہتھیار تعینات کرنے کا منصوبہ نہایت خطرناک ہے، جو جان بوجھ کر علاقائی کشیدگی پیدا کررہا ہے اور عسکری محاذ آرائی کو ہوا دے رہا ہے۔
چین کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جاپان نے تائیوان کے قریب واقع ایک جزیرے پر میزائل تعینات کرنےکے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔








