چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہی
تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔14ستمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ حال ہی میں پاناما کی کانگریس کے کچھ اراکین نے ایک نام نہاد ’’پاناما-تائیوان قانون ساز اداروں کا کراس پارٹی ایکسچینج گروپ‘‘ قائم کیا ۔ اس حوالے سے پاناما کے صدر نے عوامی طور پر کہا کہ پاناما کی حکومت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے اور حکومت تائیوان کے ساتھ پانامہ کے پارلیمان کے ممبران کے رابطے کی حمایت نہیں کرتی۔اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس بات کی شدید مخالفت کرتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک تائیوان انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی تائیوان کے معاملے پر اپنی حد پار کرے گا ،اسے لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے پاناما کی حکومت کے متعلقہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے اور امید ہے کہ پاناما ایک چین کے اصول کو عملی جامہ پہنائے گا اور چین پاناما تعلقات کی سیاسی بنیادوں کی حفاظت کرے گا۔







