خیابان سرسید کے انجم اقبال مغل پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ خیابان سرسید کے انجم اقبال مغل پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ خیابان سرسید کے انجم اقبال مغل پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ، سرسبز اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے پارکس کی تزئین و آرائش اور بحالی کا سلسلہ جاری ہے، انجم اقبال مغل پارک میں صفائی ، گھاس کی کٹائی، پودوں اور جھاڑیوں کی تراش خراش کے علاوہ گرین ایریاز کی بہتری اور شجرکاری کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ واکنگ ٹریکس اور دیگر عوامی سہولیات کی بہتری کے ساتھ پارک میں موجود سبزہ، پودوں اور پھولوں کی مناسب دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو سرسبز و شاداب اور ماحول دوست شہر بنانے کے وژن کے تحت دیگر پارکس میں بھی مرحلہ وار بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ پارکس میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکس کی باقاعدہ دیکھ بھال اور گرین ایریاز کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انجم اقبال مغل پارک کے بہتر اور خوبصورت ماحول کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانا حوصلہ افزا ہے۔

مزید خبریں