اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت چیکنگ جاری

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت چیکنگ جاری، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران نے شہر کے مختلف اہم مقامات پر بلاضرورت دھواں دینے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی شدید چیکنگ کی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سخت تنبیہ جاری کی گئی۔

اوکاڑہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت چیکنگ جاری، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران نے شہر کے مختلف اہم مقامات پر بلاضرورت دھواں دینے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی شدید چیکنگ کی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سخت تنبیہ جاری کی گئی۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد محسن نے چیکنگ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اور مرمت یقینی بنائیں تاکہ فضا کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو روڈ پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی جاری رہے گی۔ محمد محسن نے کہا کہ مضر صحت سموگ کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے باعث عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں