گلگت بلتستان اسمبلی،پولیس اہلکاروں کی آبائی اضلاع سے باہر تعیناتیوں کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس
گلگت بلتستان اسمبلی،پولیس اہلکاروں کی آبائی اضلاع سے باہر تعیناتیوں کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس

مزید خبریں
گلگت۔ 14 ستمبر (اے پی پی):رکن گلگت بلتستان اسمبلی ابراہیم ثنائی نے پولیس اہلکاروں کی ان کے آبائی اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں تعیناتیوں اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے متعدد جوانوں کو ان کے آبائی اضلاع سے دور تعینات کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اپنے فرائضِ منصبی مؤثر طریقے سے سرانجام دینے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ نئے علاقوں کے جغرافیے، عوام اور مقامی مسائل سے ناواقف ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع میں مقامی پولیس کی کمی کے باعث امن و امان (لاء اینڈ آرڈر) کی صورتحال پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جبکہ دور دراز تعیناتیوں سے اہلکار اور ان کے اہل خانہ شدید ذہنی، معاشی اور سفری مشکلات کا شکار ہیں۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو ان کے متعلقہ آبائی اضلاع میں واپس پوسٹ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیس کی استعدادِ کار میں اضافہ ہو اور عوام کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔








