پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1466ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1710زخمی ہوئے، اعدا دو شمار

پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1466ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1710زخمی ہوئے، اعدا دو شمار

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1466ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1710زخمی ہوئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیاجن میں 768 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق243 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 305 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد98متاثرین کے ساتھ دوسر ی جبکہ ملتان91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔