پاکستانی ٹیم ڈبلیو ٹی ایشیا انڈر 12 ٹیم ٹینس مقابلوں کے فائنلز کے لئے سنگاپور پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ڈبلیو ٹی ایشیا انڈر 12 ٹیم ٹینس مقابلوں کے فائنلز کے لئے سنگاپور پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انڈر 12 ٹینس ٹیم گذشتہ روز سنگاپور پہنچ گئی جہاں وہ 15 سے 20 ستمبر تک منعقد ہونے والے ڈبلیو ٹی ایشیا انڈر 12 ٹینس مقابلوں کے فائنلز میں شرکت کرے گی۔
پاکستانی ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور محمد ابراہیم حسین گل شامل ہیں جبکہ ہیرا عاشق ٹیم کی کپتان ہوں گی۔پاکستان نے اپریل 2026 میں نیپال میں منعقدہ ڈبلیو ٹی ایشیا انڈر 12 کوالیفائنگ ایونٹ میں رنر اپ رہ کر سنگاپور میں ہونے والے فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پی ٹی ایف نے ٹیم پاکستان کے لئے فائنلز میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔







