ترکیہ کی اعلیٰ تعلیم کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار کی قیادت میں اعلیٰ تعلیم کے رہنمائوں پر مشتمل 18 رکنی وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے
ترک اعلیٰ تعلیم کے رہنمائوں کا 18 رکنی وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کی اعلیٰ تعلیم کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار کی قیادت میں اعلیٰ تعلیم کے رہنمائوں پر مشتمل 18 رکنی وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے ،جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار نے پاکستان کے عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور باہمی مفاد پر مبنی نتائج کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی روابط، طلبہ و اساتذہ کی نقل و حرکت، تحقیق کے شعبے میں تعاون اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔







