گوجرانوالہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں تاجکستان کےسفیرشریف زادہ یوسف کی آمد ہوئی۔صدرچیمبررانامحمد صدیق خاں اور نائب صدرچوہدری محمد یوسف نےاستقبال کیا۔سفیرشریف زادہ یوسف نےگوجرانوالہ کی مصنوعات اورثقافت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ گوجرانوالہ کے لوگ بہت محنتی اورملنسار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلےچھ ماہ سے پاکستان میں ہیں اوران کی کوشش یہی ہےکہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔ …
تاجکستان میں پاکستانی کاروباری حلقوں کیلئے تمام سہولیات فراہم، 100فیصد مالکانہ حقوق کی ضمانت دی جائے گی،سفیر تاجکستان

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں تاجکستان کےسفیرشریف زادہ یوسف کی آمد ہوئی۔صدرچیمبررانامحمد صدیق خاں اور نائب صدرچوہدری محمد یوسف نےاستقبال کیا۔سفیرشریف زادہ یوسف نےگوجرانوالہ کی مصنوعات اورثقافت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ گوجرانوالہ کے لوگ بہت محنتی اورملنسار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلےچھ ماہ سے پاکستان میں ہیں اوران کی کوشش یہی ہےکہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ آسیان ممالک کی طرح ہمارے سینٹرل ایشن ریجن سٹیٹس کی بھی تجارت میں اضافہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ تاجکستان میں ہرسال ون ملین سکوائرمیٹرگھربنتے ہیں جس کیلئےٹائلز،سرامکس اورسینیٹری مصنوعات کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹس اورکھانوں اورمہمان نوازی کی بھی بہت تعریف کی اورپاکستان کواپنی سکیورٹی بڑھانے پر زور دیا۔
شریف زادہ یوسف نے گوجرانوالہ کے کاروباری حضرات کو تاجکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا بھی کہا اور یقین دلایا کہ تاجکستان میں پاکستانی کاروباری حضرات کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور 100فیصد مالکانہ حقوق کی ضمانت دی جائے گی۔
سفیر نے کہا کہ تاجکستان میں پندرہ دن کی نمائش کا انعقاد کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان امپورٹ ایکسپورٹ بڑھ سکے۔اس موقع پراراکین مجلس عاملہ ،سابق صدورعاصم انیس،میاں عمرسلیم ، ضیا اللہ عرفانی ،وقاص افضل اور بزنس کمیونٹی کی بھی موجودتھی۔ صدر چیمبررانا محمد صدیق خاں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایس ایم ایزکاحب ہے یہاں پر34کلسٹرزموجود ہیں اور13ہزار کوٹیج انڈسٹری اور8ہزارایس ایم ایزموجود ہیں۔








