اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ،منافع بخش اور سازگار ماحول فراہم کرنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ ایسٹ کے صد رفخر اقبال چوہدری سے یہاں ملاقات میں کہی ، …
تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ،منافع بخش اور سازگار ماحول فراہم کرنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ،منافع بخش اور سازگار ماحول فراہم کرنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ ایسٹ کے صد رفخر اقبال چوہدری سے یہاں ملاقات میں کہی ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران فخر اقبال نے معاون خصوصی کو عالمی وباء کورونا کی وجہ سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وباء کی وجہ سے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شکل میں بھجوایا جانیوالا سرمایہ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ،منافع بخش اور سازگار ماحول فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ملاقات میں فخر اقبال چوہدری نے زلفی بخاری سے درخواست کی کہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرز پر وفاقی حکومت بھی ادارہ قائم کرے تاکہ پنجاب کی طرح ملک بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں ۔انہوں نے معاون خصوصی سے کہا کہ گلاسگو / ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات کیے جائیں اورائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے افرادکے عزت و احترام اور سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔ فخر اقبال چوہدری نے کہا کہ ہر مشکل مرحلے میں اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیاہے۔ حکومت تارکینِ وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔








