تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 رینکنگ، بلے بازی میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان،بائولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں

دبئی۔ 12 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، بیٹنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آسٹریلوی آئرون فنچ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری …

دبئی۔ 12 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، بیٹنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آسٹریلوی آئرون فنچ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی درجہ بندی کے مطابق بیٹنگ کے شعبے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر قائم ہیں، آسٹریلیا کے آئرون فنچ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے لوکیش راہول دو درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس سات درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں نمبر پر، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی بائولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود جبکہ پاکستانی سپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل رائونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے اور آسٹریلوی گلین میکسویل دوسرے نمبر پر بدستور براجمان ہیں، ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز کی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ اسی طرح ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم سب سے زیادہ 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کی ٹیم 265 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 262 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت 258 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔